Top
حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ – Mir Hasan Mir
fade
2802
post-template-default,single,single-post,postid-2802,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ

حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ

حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ

کہتے تھے علیؑ کوفے میں یہ برسرِ ممبر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ حیران ہے دنیا کیوں میرے معجزے سُن کر


سورج میرے کہنے پہ بھلا کیوں نہ پلٹتا تارہ میری دہلیز پہ کیسے نہ اُترتا میں نے ہی جلائے تھے بھجا دیتا میں یکسر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ


میں غائب ہوں دنیا کو یہ ادراک نہیں ہے ہاں مجھ پہ کسی نام کا اطلاق نہیں ہے بس مجھ کو سمجھ سکتے ہیں اللہ و پیمبرﷺ حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ


ہیں رب کی صداقت کے حوالے میرے بس میں قرآن میں اللہ نے کھائیں میری قسمیں لاریب لقب ہے میرا قرآن کے اندر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ


اس بات کی قدرت ہے فقط میرے قلم میں تصویر بناتا ہوں میں مادر کے شکم میں تخلیق پہ خالق نے کیا مجھ کو مقرر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ


گر قتل کیا جاؤں تو میں قتل نہ ہوں گا سو بار بھی موت آئیگی پھر بھی نہ مرؤں گا بے بس ہیں میرے سامنے موت کا چکر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ


پہنچے سرِ معراجِ نبی جس گھڑی لوگو بس ہاتھ ملانے کا وہاں اِذن تھا مجھ کو جی کرتا تھاکہہ دوں میں یہ پردے سے نکل کر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ


ماں نے کبھی مرحب کی یہ مرحب سے کہا تھا تُو لاکھ بہادر ہے مگر اُس سے نہ لڑنا میدان میں آجائے اگرکوئی یہ کہہ کر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ


تم کس کو ڈراتے ہو یوں نام اپنے بتا کے وہ اور تھے میدان سے جو بھاگ گئے تھے میں عام صحابی نہیں اے مرحب و عنتر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ


جو لوگ سمجھتے ہیں میں واللہ نہیں ہوں تم جان لو سب کچھ ہوں میں اللہ نہیں ہوں معبود ہےاکبرؔ وہ میرا خالقِ اکبر حیدرؑ ہوں میں حیدرؑ

mirhasan
No Comments

Post a Comment