Top
آ رہی ہے روضہ زینبؑ سے ھل مِن کی صدا – Mir Hasan Mir
fade
3780
post-template-default,single,single-post,postid-3780,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

آ رہی ہے روضہ زینبؑ سے ھل مِن کی صدا

آ رہی ہے روضہ زینبؑ سے ھل مِن کی صدا

آ رہی ہے روضہ زینبؑ سے ھل مِن کی صدا

گِھر گئی ہے شامیوں میں پھر سے آلِ مصطفیٰﷺ

وقت رونے کا نہیں یہ وقت ہے لبیک کا


کچھ نہیں زینبؑ سے بڑھ کر یہ بتانا ہے ہمیں

فاطمہ زہراؑ کو اِک دن منہ دکھانا ہے ہمیں

روکنا ہے جو بقیہ سے چلا ہے سلسلہ


رونے والے کربلا پر اُسکے دل کی آس ہیں

ماتمی اُسکی نظر میں بازوِ عباسؑ ہیں

مان رکھنا ہے ہمیں اب خواہرِ شبیرؑ کا


کل بھی اُس نے دکھ اُٹھائے تھی مگر ڈھارس اُسے

غیرتِ عباسؑ بن کر ساتھ میں سجادؑ ہے

آج تنہا رہ گئی ہے بانیِ فرش عزا


کہتے ہوں گے شاہؑ سے عباسؑ یہ روتے ہوئے

میں کٹے ہاتھوں سے بھی لڑ لوں گا فوجِ شام سے

بس مجھے اِک بار مولاؑ اِذن کر دیجیئے عطا


چلنے کی جو عادی نہ تھی

پیدل وہی میلوں چلی

دُرے کبھی پتھر کبھی

کھاتی رہی بنتِ امامؑ


جانے ستم کیسا ہوا

چہرہ لہو سے چھپ گیا

بنتِ علیؑ سے باپ کا

لیتے تھے شامی انتقام


اکبرؔ کرے کیسے بیان

دیتا ہے جب کوئی اذاں

لگتی ہے سینے پر سنہ

آتا ہے جب اکبرکا نام

mirhasan
No Comments

Post a Comment