Top
بولی زہراؑ زینبؑ کا یوں ساتھ نبھانا – Mir Hasan Mir
fade
4054
post-template-default,single,single-post,postid-4054,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

بولی زہراؑ زینبؑ کا یوں ساتھ نبھانا

بولی زہراؑ زینبؑ کا یوں ساتھ نبھانا

بولی زہراؑ زینبؑ کا یوں ساتھ نبھانا

اغیار کے مجمے میں فضاؒ تو ردا بن کے زینبؑ کو چھپانا

بولی زہراؑ زینبؑ کا یوں ساتھ نبھانا

پہلی منزل تو کربلا ہے مگر ساتھ عباسؑ بھی وہاں ہو گا

درد کرب و بلا کا اپنی جگہ بس مجھے شام کا ہے غم فضاؒ

خود دیکھ چکی ہوں میں مشکل ہے بہت فضاؒ دربار میں جانا

تشنگی حد سے بڑھ گئی ہو گی روتے بچوں کو بھی سنبھالے گی

اپنے حصے کا آب بھی زینبؑ پیاسے بچوں میں بانٹ ڈالے گی

خود اپنے ہی حصے سے کچھ پانی بچا کر تم زینبؑ کو پلانا

مجھ کو معلوم ہے یتیمی میں لوگ جب روکتے ہیں رونے سے

اُس گھڑی دل پہ کیا گزرتی ہے میں سمجھتی ہوں دکھ سکینہؑ کے

دل کھول کے باباؑ کی میت پہ وہ  رو لے تو میت کو سے اُٹھانا

قافلہ جب چلے گا صحرا سے کوئی مقتل میں چھوٹ جائیگی

اسے پہلے کہ پہنچے زینبؑ تک شمرکے ہاتھ آئیگی بچی

تب شمر کے ہاتھوں سے تم میری سکینہؑ کے بالوں کو چھڑانا

سن کر بنتِ نبیﷺ کی باتوں کو بولی ثقلینؔ فضاؒ زہراؑ سے

تم سے بی بیؑ یہی گزارش ہے جتنے وعدے کئے ہیں فضاؒ نے

میں کیسے نبھاتی ہوں اُن شام کی گلیوں میں تم دیکھنے آنا

mirhasan
No Comments

Post a Comment