Top
بھیا غریب زینبؑ تیرا کفن نہ لا ئی – Mir Hasan Mir
fade
4051
post-template-default,single,single-post,postid-4051,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

بھیا غریب زینبؑ تیرا کفن نہ لا ئی

بھیا غریب زینبؑ تیرا کفن نہ لا ئی

بھیا غریب زینبؑ تیرا کفن نہ لا ئی

لاشِ حسینؑ پر ہے زینبؑ کی یہ دہائی

مثلِ بتولؑ حق سے محروم ہوں میں اب تک

شبیرؑ تیرے غم میں مغمون ہوں میں اب تک

تڑپا رہی ہے مجھ کو عباسؑ کی جدائی

افسوس کہ سکینہؑ نازوں سے  جو پلی ہے

جو تم کو یاد کر کے زنداں میں چل بسی ہے

اُسکو ملی نہ بھیا زندان سے رہائی

ہم پر ستم اے بھیا ڈھاتے رہے ستم گر

سیدانیوںؑ کے سر میں آتی تھی خاک اُڑ کر

بازار کا وہ منظر زینبؑ نہ بھول پائی

بالوں سے منہ چھپا کر بازار میں گئی تھی

نرغے میں اشکیہ کے بے پردہ میں کھڑی تھی

گزری ہے کیا بہن پر کیسے بتاؤں بھائی

سجادؑ کے یہ دل پر دشوار مرحلہ تھا

زنجیر کو سنبھالے بیمار رو رہا تھا

آلِ نبیﷺ کُھلے سر دربار میں جو آئی

سب سے بڑی مصیبت کیا ہے کسی نے پوچھا

بیمار سر جُھکا کر روتے ہوئے یہ بولا

بہنوں کا شام جانا زینبؑ کی بے ردائی

اِس ایک سانحے پر اکثر محبؔ نے پوچھا

برباد ہو گیا جب آلِ نبیﷺ کا کنبہ

بعدِ حسینؑ کیوں آخر باقی رہی خدائی

mirhasan
No Comments

Post a Comment