Top
بھیا میں آ گئی ہوں ناناﷺ کا دیں بچا کے – Mir Hasan Mir
fade
3828
post-template-default,single,single-post,postid-3828,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

بھیا میں آ گئی ہوں ناناﷺ کا دیں بچا کے

بھیا میں آ گئی ہوں ناناﷺ کا دیں بچا کے

بھیا میں آ گئی ہوں ناناﷺ کا دیں بچا کے

جاؤں گی اب مدینہ چہلم تیرا منا کے

معلوم ہے کہ تم کو زینبؑ اُجڑ چکی ہے

لیکن تیری شہادت گھر گھر پہنچ گئی ہے

شاباش دو بہن کو بھیا گلے لگا کے

بھیا تمہاری زینبؑ اب وہ نہیں رہی ہے

پہچان لو گے مجھ کو حالت بدل گئی ہے

چلتی ہے یہ ضیعفہ بھائی کمر جُھکا کے

سجادؑ اور باقرؑ دیں گے گواہی میری

کھائے ہیں تازیانے بنتِ علیؑ نے پھر بھی

لے آئی شامیوں سے وارث تیرے بچا کے

کیسے بتاؤں بھیا بازار میں جو گزری

کہتے تھے سب کے مارو یہ ہے علیؑ کی بیٹی

باباؑ کے بھی میں بدلے سب آئی ہوں چُکا کے

اُمت نے تجھ پہ بھائی رونے کہاں دیا ہے

جی بھر کے میں نے تیرا ماتم کہاں کیا ہے

روئے گی آج زینبؑ فرش عزا بچھا کے

گھر جا کے کیا کروں گی پہلو میں ہی سُلا لو

اکبرؑ سے کہہ کے مجھکو تُربت کی جاء دلا دو

مالک ہو تم تو بھائی جاگیرِ کربلا کے

یہ کہہ کے اے تکلمؔ اُٹھی علیؑ کی بیٹی

عباسؑ کی لحد پر پہنچا دے مجھ کو کوئی

دکھلا دوں با وفا کو رسی کے نیل جا کے

mirhasan
No Comments

Post a Comment