Top
زمینِ کربلا والے تجھے آواز دیتے ہیں – Mir Hasan Mir
fade
4177
post-template-default,single,single-post,postid-4177,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

زمینِ کربلا والے تجھے آواز دیتے ہیں

زمینِ کربلا والے تجھے آواز دیتے ہیں

آئے کعبے سے صدا حی اعلیٰ خیر العمل

العجل اے وارثِ خونِ شہیداں العجل

اے یوسفِ زہراؑ۔۔۔۔۔


زمینِ کربلا والے تجھے آواز دیتے ہیں

بہتر بے کفن لاشے تجھے آواز دیتے ہیں


ہے کہیں گنجِ شہیداں میں رکھی گٹھری کوئی

کسی کی لاش کے ٹکٹرے تجھے آواز دیتے ہیں


چلتے ناکے سے گرے جو ماؤں کی آغوش سے

وہ سارے بے زباں بچے  تجھے آواز دیتے ہیں


تشنگی آکر سکینہؑ اور اصغرؑ کی بجھا

نہ جانے کب سے وہ پیاسے تجھے آواز دیتے ہیں


العجل کہتی ہیں جھولے کی سُلگتی لکڑیاں

کہیں جلتے ہوئے خیمے تجھے آواز دیتے ہیں


اُنکی مظلومی مسّیب کی زمین سے پوچھ لے

وہ دو بچے رقیہؑ کے تجھے آواز دیتے ہیں


جلتے خیموں سے بچا کر لائی جو سجادؑ کو

اُسی کے پاؤں کے چھالے تجھے آواز دیتے ہیں


جو شہیدانِ ولِائے مرتضیٰؑ ہے آج بھی

کفن باندھے ہوئے سر سے تجھے آواز دیتے ہیں


حلقہِ ماتم میں آ کر اے تکلمؔ ماتمی

تجھے آواز دیتے تھے تجھے آواز دیتے ہیں

mirhasan
No Comments

Post a Comment