Top
نہ مارو نہ مارو ہائے پتھر نہ مارو – Mir Hasan Mir
fade
4111
post-template-default,single,single-post,postid-4111,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

نہ مارو نہ مارو ہائے پتھر نہ مارو

نہ مارو نہ مارو ہائے پتھر نہ مارو

نہ مارو نہ مارو ہائے پتھر نہ مارو

پتھر برسانے والو میں قیدی ہوں پردیسی ہوں

مجھ کو تڑپانے کی خاطر زہراؑ کو رُلانے کی خاطر

رستوں کو سجانے والوں پردیسی ہوں

سُنتے ہو اذان میں نام اُسکا دراصل وہ ہے میرا ناناﷺ

آئے ہو ثنا خوان بن کر بے مکنہ ہوں بے چادر ہوں

اے مجھکو رلانے والو پردیسی ہوں

کانٹوں پہ چلاتے ہو مجھ کو ہر دم ستاتے ہو مجھ کو

دُروؤں سے اذیت دیتے ہو ہر دن قیامت ڈھاتے ہو

بازار میں لانے والو پردیسی ہوں

دن دھوپ میں ہے سب اوس میں ہے اِک لمحہ افسوس میں ہے

گرد بھی ہے سفر کی چہروں پر اور گرد سفر ہے بالوں پر

دل میرا دُکھانے والو پردیسی ہوں

اِس شہر کی میں شہزادی تھی سب کو پردہ سکھلاتی تھی

آزاد کنیزوں کو بھی کیا اپنا یتیموں کو سمجھا

مجھے قیدی بنانے والو پردیسی ہوں

سائے میں نہیں چلنے دیتے آرام نہیں کرنے دیتے

گرتے ہیں جو اُونٹوں سے بچے مرتے ہیں وہ دب کر پیروں سے

اے رحم نہ کرنے والو پردیسی ہوں

میرے بھائی بھتیجے مار دئیے سر کاٹ کر پھر نیزوں پہ رکھے

رستے میں جو ٹھوکر کھاتا ہے بیمار کو غش آ جاتا ہے

اے زخم لگانے والو پردیسی ہوں

ریحانؔ میری آقا ذادیؑ دربار میں یوں تھی فریادی

کہرام بپا دربار میں تھا اُس وقت نبیﷺ زادی نے کہا

گھر میرا جلانے والو پردیسی ہوں

mirhasan
No Comments

Post a Comment