آ گئے پنجتنؑ آگئے
آ گئے پنجتنؑ آگئے
جب بچھاگھرمیں فرشِ عزا آگئے پنجتنؑ آ گئے رشکِ جنت ہوا گھر میرا آگئے پنجتنؑ آ گئے
کون سجدوں کی زینت بناتا تجھے کون جنت کی جنت بناتا تجھے اے زمیں کر ادا شکریہ آ گئے پنجتنؑ آ گئے
ایک اُلجھن تھی پہچانوں کیسے اُسے کس کو دیکھوں کہ خالق سمجھ آ سکے ہو گیا حل میرا مسئلہ آ گئے پنجتنؑ آ گئے
موت پر فتح جب پا گئی زندگی اُٹھ کے تعظیمِ سلمہؒ کی میت نے کی غُل مدائن میں ہونے لگا آ گئے پنجتنؑ آ گئے
ظوم نکلے گا سچایوں کا ابھی ہار مانے گی قوم ِ نصارہ ابھی پل میں ہو جائے گا فیصلہ آ گئے پنجتنؑ آ گئے
پہلے ہی اُسکو جلدی شہادت کی تھی آخری سانس اور تیز چلنے لگی جب یہ مقتل میں حُرؒ نے سُنا آ گئے پنجتنؑ آ گئے
مثلِ نہجِ بلاغہ جو نُکتے سنے لہجہِ مرتضیٰؑ میں جو خطبے سُنے بنتِ زہراؑ کو دینے دعا آ گئے پنجتنؑ آ گئے
روزِ محشر کے منصف ہے آلِ عباؑ فیصلے اِن کو کرنے ہیں میری جگہ حشر میں خود کہے گا خدا آ گئے پنجتنؑ آ گئے
اکبرؑ و قاسمؑ و زینبؑ و با وفاؑ ساتھ سرورؑ کے پہنچا جو یہ قافلہ برملا کہہ اُٹھی کربلا آ گئے پنجتنؑ آ گئے
میری نسبت ہے اے اعلانِ تطہیرؑ سے بولی آیت کے جلدی سے لے چل مجھے دیکھ جبرائیلؑ زیرِ کسئا آگئے پنجتنؑ آ گئے
پہلے ہی اُسکو جلدی شہادت کی تھی آخری سانس اور تیز چلنے لگی جب یہ مقتل میں حُرؒ نے سُنا آگئے پنجتنؑ آ گئے
اُنکے در سے وفا کا صلہ مل گیا جب بھی لکھا تکلمؔ قصیدہ نیا خود بڑھانے لگا میرا حوصلہ آ گئے پنجتنؑ آ گئے