اپنی قسمت آزما کر دیکھنا
اپنی قسمت آزما کر دیکھنا تم عزا خانہ سجا کر دیکھنا
خود منافق کا پتہ چل جائے گا نعرہ حیدرؑ لگا کر دیکھنا
ہو اگر جنت زمیں پر دیکھنی کربلا اِک بار جا کر دیکھنا
انبیاء کو دیکھنا چاہو اگر حلقہِ ماتم میں آکر دیکھنا
تم کو زہراؑ کی دعا مل جائے گی پرچمِ غازی اُٹھا کر دیکھنا
وہ تو پھر مولاؑ ہیں حشر میں مرتبہ قنبرؒ کا آ کر دیکھنا
چاند تارے دیکھنا چاہو اگر داغ ماتم کے سجا کر دیکھنا
خوشبوِ رومالِ زہراؑ چاہیئے اشک مجلس میں بہا کر دیکھنا
پنجتنؑ مہمان خود ہوں گے ذکیؔ فرش مجلس کا بچھا کر دیکھنا