تیروں کے مصٗلے پر وہ سجدہِ شکرانہ
تیروں کے مصّلے پر وہ سجدہِ شکرانہ شبیرؑ نے بتلایا اسلام پہ مر جانا
اِک تیر علی اصغرؑ کی گردن پہ لگا کر معصوم کا ہنس دینا اور موت کا گھبرانا
سوچو تو مسلمانوں یہ بات کوئی کم ہے احمدﷺ کی نواسی کا بازار میں آ جانا
برچھی علی اکبرؑ کے سینے سے نکل آئی دیکھا نہ گیا شہہؑ سے یوں دل کا نکل آنا
دربار میں لوگوں سے فضاؒ نے کہا رو کر آتی ہے نبیﷺ زادی تعظیم کو جھُک جانا