Top
عجیب حال میں ہیں فاطمہؑ کے دونوں پِسر – Mir Hasan Mir
fade
3787
post-template-default,single,single-post,postid-3787,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

عجیب حال میں ہیں فاطمہؑ کے دونوں پِسر

عجیب حال میں ہیں فاطمہؑ کے دونوں پِسر

عجیب حال میں ہیں فاطمہؑ کے دونوں پِسر

حسنؑ تیر بدن میں حسینؑ تیروں پر


حسنؑ کو دیکھا ہے قاسم نے خوں اُگلتے ہوئے

سکینہؑ دیکھتی ہے باپ کو تحہِ خنجر


ناجانے دیکھے ہیں زینبؑ نے تشت میں کیسے

جگر کے ٹکڑے حسنؑ کے کھبی حسینؑ کا سر


حسنؑ نے جاتے ہوئے چومے بازو زینبؑ کے

حسینؑ جاتے ہوئے چومتے رہے چادر


حسنؑ کے بیٹے کے اُمت نے کر دئیے ٹکڑے

حسینؑ لاتے ہیں ٹکڑے وہ سارے چُن چُن کر


اُدھر حسنؑ کے جنازے پر پھول تیروں کے

اِدھر حسینؑ کے لاشے کی نظر ہیں پتھر


اُدھر حسن کا جنازہ پھرایا گلیوں میں

سرِ حسینؑ پھرایا گیا اِدھر در در


تڑپ رہے ہیں جنازے کچھ اور یوں اکبرؔ

کہ تیر کھینچ رہی ہے بدن سے خود مادرؑ

mirhasan
No Comments

Post a Comment