Top
علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ – Mir Hasan Mir
fade
2402
post-template-default,single,single-post,postid-2402,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ

علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ

ہے یہ فرمانِ پیعمبرﷺ کہو حیدرؑ حیدرؑ

مثلِ سلمانؑ و ابوذر کہو حیدرؑ حیدرؑ

ہے یہ میثم کا سبق موت سے ڈرنا کیسا

دار ہو یا تہے خنجر کہو حیدرؑ حیدر

ادا یہ سنتِ سرکار کرو

علیؑ مرتضیؑ سے پیار کرو


قضا سے ہر گز نہ خوف کھانا تم وہ ہے کنیزِ فاطمہؑ

جنابِ میثم نے خود سکھایا ہے علیؑ علیؑ کا تذکرہ

ہر ایک کوچہ ہر دیار کرو علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ


یہ التجا ہے علیؑ کے شیعوں سے تم آ بروئے دین ہو

تمہارے جیسا نہیں ہے کوئی بھی تم اِس قدر حَسیِن

ہو عمل سے بھی یہ آشکار کرو علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ


کلام اُس سے کرو محبت سے ہے جس کے خون میں علیؑ

کرو برات علیؑ کے دشمن سے نہ چھوڑو منکر علیؑ

نہ اس عمل میں اختصار کرو علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ


تمہارے بچوں نے اس جہاں میں اب بڑھانا ہے یہ سلسلہ

پِلا کے گھٹی اُنہیں پڑھاؤ تم علیؑ علیؑ کا قاعدہ

ابھی سے فکر اُستوار کرو علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ


علیؑ کے دشمن تمہارا محشر میں نشہ خُدا اُتارے گا

تمہارے سجدے نمازیں روزے سب تمہارے منہ پہ مارے گا

نہ یوں جبیں کو داغدار کرو علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ


تم اہلِ کوفہ ہو شام والے ہو تمہارے پاس کون ہے

نہ کوئی قنبرؑ نہ کوئی ابوذرؑ ہے نہ کوئی حُر نہ جونؑ ہے

حسینیؑ راہ اختیار کرو علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ


طویل تر ہے یہ دور غیبت کا بھٹک نہ جائے آدمی

بتا گئے ہیں اِمامؑ سارے ہی ہیں دونوں کام لازمی

اِمامِ حق کا انتظار کرو علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ


ضمیر کہتا ہے یہ تکلمؔ کا کرو تم اُس کا شکریہ

اُسی نے تم کو بتایا دنیا میں ہیں کیا علیؑ مرتضیؑ

تم اپنی ماں پہ افتخار کرو علیؑ مرتضیؑ سے پیار کروؑ

(میر تکلمؔ)
mirhasan
2 Comments

Post a Comment