Top
آپکے آنے کے بعد – Mir Hasan Mir
fade
2632
post-template-default,single,single-post,postid-2632,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

آپکے آنے کے بعد

آپکے آنے کے بعد

آپکے آنے کے بعد

مولا ، مولا، مولا  العجل

معجزہ ایک یہ بھی ہو گا آپ کے آنے کے بعد

دھوپ بن جائے گی سایہ آپ کے آنے کے بعد


آپ کے آنے سے پہلے موت ہے یہ زندگی

زندگی خود ہو گی زندہ آپ کے آنے کے بعد


حسن پر یوسف کےجب وہ آج تک حیران ہے

مر ہی جائے گی زلیخا آپ کے آنے کے بعد


خود ہی ہو جاوں گا حاضر آپ کے دربار میں

میں نہ لوں گا استخارہ آپ کے آنے کے بعد


کون روکے گا بھلا تعمیر کرنے سے ہمیں

فاطمہ زہرا کا روضہ آپ کے آنے کے بعد


کتنی باتیں مدح حیدر کی ابھی سینے میں ہیں

میں جنہیں طاہر کروں گا آپ کے آنے کے بعد


ہم تو کیا ہیں آپکے دشمن سے خود لے گی زمین

آپکے جانے گا بدلہ آپ کے آنے کے بعد


وہ نمازی ،وہ نصیری، وہ ہیں ماتمی

ختم ہو گا بس یہ جھگڑا آپ کے آنے کے بعد


کہہ رہے ہیں جو تماشا ماتم شبیر کو

خود بنیں گے وہ تماشہ آپ کے آنے کے بعد


آپ کا درباری شاعر سب تکلم کو کہیں

کاش مل جائے یہ رتبہ آپ کے آنے کے بعد

mirhasan
No Comments

Post a Comment