Top
بندگی کی لاج جو رکھ لے وہ بندہ اور ہے – Mir Hasan Mir
fade
2823
post-template-default,single,single-post,postid-2823,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

بندگی کی لاج جو رکھ لے وہ بندہ اور ہے

بندگی کی لاج جو رکھ لے وہ بندہ اور ہے

بندگی کی لاج جو رکھ لے وہ بندہ اور ہے جو تحہِ خنجر کیا جائے وہ سجدہ اور ہے

خوں کی عظمت اور ماتھے کا پسینہ اور ہے انبیاء سے کیا تقابل میرا مولاؑ اور ہے


اس لئے چُن کر ستارہ عرش سے بھیجا گیا کیونکہ زُہرہ کا درِ زہراؑ سے رشتہ اور ہے


غرق کر کے بدعتوں کو میرے آنسو ہر برس مفتیوں سے پوچھتے ہیں کوئی فتویٰ اور ہے


شیر نے یہ علقمہ کے پہرے داروں سے کہا اس پہ قبضہ ہو چکا کیا کوئی دریا اور ہے


اپنی پلکیں بھی بچھاو فرشِ غم کے ساتھ ساتھ سب کا آنا اور ہے زہراؑ کا آنا اور ہے


علقمہ عباسؑ کے چلُو کا اندازہ نہ کر تجھ میں پانی ہی نہیں چلُو تو گہرا اور ہے


اس لئے آکر وہ عیسیٰؑ کو پڑھائیں گے نماز شیرِ مریمؑ اور ہے اور شیرِ زہراؑ اور ہے


شعر کہہ دیتے ہیں ہم بھی اے بلالِ کاظمیؔ مدحِ مولاؑ میں مگر میثمؒ کا لہجہ اور ہے

mirhasan
No Comments

Post a Comment