Top
ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا – Mir Hasan Mir
fade
2442
post-template-default,single,single-post,postid-2442,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا

ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا

ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا مل نہیں پایا اُ نھیں اب تک قلندر دوسرا

ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا


ہے کہاں جبریلؑ جو رضوان لایا ہے لباس کیا علیؑ نے رکھ لیا ہے گھر میں نوکر دوسرا ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا


ہم تمہیں دکھلائیں گے یوسفؑ علیؑ کی آل میں تم نہ دکھلا پاؤ گے نبیوںؑ میں اکبرؑ دوسرا ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا


اِ سکو مارا ہے علیؑ نے یہ علیؑ کا کام ہے دیکھ لو ہے پہلے حصے کے برابر دوسرا ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا


عام دروازے سے جائیں کیوں خواصِ کبریا ہوگا کعبہ میں علیؑ کے واسطے در دوسرا ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا


لے توآئے ہیں سقیفہ والے رہبر دوسرا لائیں گے لیکن کہاں سے خم کا ممبر دوسرا ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا


کہہ رہی ہیں یہ ادائیں اصغرؑ بیشیر کی چاہیئے اِ ن مٹھیوں کو باب خیبر دوسرا ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا


دیکھ کر سجاد کو میر و تکلم کہتے ہیں دے دیا شبیرؑ نے گھر میں سخنور دوسرا ڈھونڈنے نکلے تھے جو دنیا میں حیدرؑ دوسرا

mirhasan
No Comments

Post a Comment