Top
ہاں وہ ہیں فاطمہؑ – Mir Hasan Mir
fade
2781
post-template-default,single,single-post,postid-2781,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

ہاں وہ ہیں فاطمہؑ

ہاں وہ ہیں فاطمہؑ

نازل دلِ رسول  پر جو معجزہ ہوا ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


چرخہ جو کاٹتی ہے تو بُنتی ہے آسماں چکی جو پیستی ہے تو چلتا ہے یہ جہاں یوں ہاتھ کبریا کا بٹاتی ہے فاطمہؑ ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


زہراؑ کی عظمتوں کو کیا سمجھے گا یہ بشر حسنینؑ باغِ خُلد کے سردار ہیں مگر جنت حسنؑ حسینؑ کی ہے جس کے زیرِ پا ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


قانونِ کبریا ہے یہ اِس کائنات میں شوہرکا رزق لکھا ہے زوجہ کے ہاتھ میں تحریر جس کے ہاتھ میں ہے رزقِ مرتضیٰؑ ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


تنظیمِ کائنات میں حیدرؑ کے ساتھ تھی مٹی خمیرِ حضرتِ آدمؑ سے جو بچی جس نے اُسی خمیر سے حوا کو دی جِلا ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


معصوم کی حدیث ہے سب کو ہے یہ خبر چودہ نقابِ نور ہیں خالق کے نور پر پہلا نقاب جو ہے رُخِ کردگار کا ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


حق تو یہی تھا ہوتا تعارف رسولﷺ سے رشتے مگر خدا نے گنائے بتولؑ سے جسکے لئے نظامِ شریعت بدل گیا ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


عصمت کا رب نے پاس یوں رکھا کتاب میں آیات میں بھی ذکر کیا تو حجاب میں قرآں میں جسکانام بھی کھُل کر نہیں لکھا ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


منگوا کے دو لباسِ فلک اختیار سے جس نے حسنؑ حسینؑ کی خواہش کے واسطے آیات لانے والے کو درزی بنا دیا ہاں وہ ہیں فاطمہؑ


اکبرؔ کو نورِ آلِ محمد  کی ہے قسم دنیا میں میرؔ کوئی نہیں اُس سے محترم وہ جسکے احترام میں اُٹھتےہوں مصطفیٰﷺ ہاں وہ ہیں فاطمہؑ

mirhasan
No Comments

Post a Comment