Top
کُل نظمِ کاینات ہے زھرہ کے ہاتھ میں – Mir Hasan Mir
fade
2600
post-template-default,single,single-post,postid-2600,single-format-standard,eltd-core-1.1,flow-ver-1.3.5,,eltd-smooth-page-transitions,ajax,eltd-grid-1300,eltd-blog-installed,page-template-blog-standard,eltd-header-vertical,eltd-sticky-header-on-scroll-up,eltd-default-mobile-header,eltd-sticky-up-mobile-header,eltd-dropdown-default,wpb-js-composer js-comp-ver-5.2.1,vc_responsive

کُل نظمِ کاینات ہے زھرہ کے ہاتھ میں

کُل نظمِ کاینات ہے زھرہ کے ہاتھ میں

ؑسیدہ طاہرہ

کُل نظمِ کاینات ہے زھرہ کے ہاتھ میں

شیرِ خدا کا ہاتھ ہے زھرہ کے ہاتھ میں۔


الللہ نے منگالیں سَرِ عرش روٹیاں۔

کوی تو ایسی بات ہے زھرہ کے ہاتھ میں


جس در سے چل رہا ہے زمانے کا ہر نظام۔

اُس کی معاشیات ہے زھرہ کے ہاتھ میں


بیٹی کو ساتھ  لاءے ہیں اِس واسطے رسول۔

نجرانیوں کی مات ہے زھرہ کے ہاتھ میں


مالک ہے جیسے چاہے یہ تبدیلیاں کرے۔

لوح و قلم دواد  ہے زھرہ کے ہاتھ میں


کہنے لگے حسین یہ رومال باندھ کر

جا ہُر تیری نجات ہے زھرہ کے ہاتھ میں


ہاتھوں میں ہاتھ شبر و شبیر کے نہیں۔

اسلام کی حیات ہے زھرہ کے ہاتھ میں


کیسے مِٹاءے کوی عزا کی نشانیاں۔

حفظِ تبرکات ہے زھرہ کے ہاتھ میں


تسبیحِ فاطمہ نے تکلم بتادیا۔

ہر ردِ مشکلات ہے زھرہ کے ہاتھ میں

کُل نظمِ کاینات ہے زھرہ کے ہاتھ میں

mirhasan
No Comments

Post a Comment